مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی نازک، 58ممالک کا مشترکہ اعلامیہ حوصلہ افزا امر ہے، شاہ محمود قریشی
جنیوا؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنیوا میں پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ وہاں سے فی الفور کرفیو اٹھایا جائے ۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں نوجوانوں اور بچیوں کو زبردستی اٹھایا جا رہا ہے ان کی بے حرمتی کی جا رہی ہے خوراک اور طبی سہولیات میسر نہیں ہو رہیں
انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کو خوف کی وجہ سے سکول نہیں بھیج پا رہے کیونکہ مواصلات کے ذرائع بند ہیں ۔ ہم نے کوئی نیا مطالبہ نہیں کیا اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشنر کی رپورٹس میں پہلے سے ہی صورتحال کا غیر جانبدارانہ جائزہ لینے کیلئے کمیشن آف انکوائری کے قیام کی سفارش موجود ہے جو غیر جانبدارانہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنی سفارشات مرتب کرے
انہوں نے بتایا کہ کل جنیوا اجلاس کے بعد مشترکہ اسٹیٹمنٹ میں 58 ممالک کی حمایت حاصل ہوئی اور یہ ہمارے لیے بہت حوصلہ افزا امر ہے