پیرس (پ ر)سفارتخانہ پاکستان فرانس کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے رواں سال جنوری تا دسمبر 2020 کیلئے یونیسکو میں ایشیاء اینڈ پیسیفک(اے ایس پی اے سی) کی صدارت سنبھال لی ہے۔ جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس و یونیسکو میں پاکستان کے مستقل مندوب سال 2020 میں ایشیاء اینڈ پیسیفک گروپ کی سربراہی کریں گے جبکہ انڈونیشیا وائس چیئر اور جمہوریہ کوریہ اس گروپ کا سیکرٹری ہوگا۔
یونیسکو کے چھ علاقائی گروپس ہیں، جن میں ایشیاء اینڈ پیسیفک گروپ 44 ممالک کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان اپنے آئین کے مطابق یونیسکو کے اصولوں کا پابند ہے اور بطور صدر ایشیاء اینڈ پیسیفک گروپ پاکستان اقوام متحدہ کو مضبوط کرنے کیلئے رکن ممالک کے ساتھ مل کر تعمیری کردار ادا کرے گا تاکہ عالمی امن اور استحکام کیلئے بہتر افہام و تفہیم کو فروغ حاصل ہو سکے۔