سکھر : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ دھرنوں کے وقت حکمرانوں کا پارلیمنٹ کے ساتھ ماں جیسا پیار نظر آرہا تھا، بحران سے نکلتے ہی حکومت نے اپنی پرانی ڈگر پر چلنا شروع کردیا ہے۔
قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سکھر پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کے خلاف پارلیمنٹ میں قرارداد آئی تو اس کو روکنے کا ان کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔
عمران خان پارلیمنٹ میں آئے۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافت کی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کی بات کی ہے اور آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔