واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اس تصویر کو دیکھ کر آپ یقیناُُ یہی سمجھ رہے ہونگے کہ یہ کوئی لاش ہے جو اوندھے منہ پانی میں گری پڑی ہے مگر حقیقت جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے کہ یہ ایک جیتا جاگتا انسان ہے جو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے پانی میں اوندھے منہ کام کر رہا ہے ۔اس تصویر میں نظر آنے والا شخص ایک میونسپل ورکر ہے جو ایک خاتون کی شکایت پر اس کے گھر کے قریب پانی کا پائپ فٹ کر رہا ہے ۔
جس پر اس خاتون نے اس شخص کی تصاویر لیکر فیس بک پر پوسٹ کر دیں جہاں انہیں ہزاروں افراد نے شیئر کیاجس کے بعد انڈریا ایڈمز کو اپنا فیس بک پیج غیر فعال کرنا پڑا کیونکہ ان تصاویر کو شیئر کرنے کے بعد انہیں ہزاروں لوگوں کی جانب سے کمینٹس موصول ہونا شروع ہو گئے ۔
فیس بک پر اپنی تصاویر دیکھ کر 23سالہ جمی کوکس کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے پر یقین نہیں رکھتا اور نہ ہی مشہور ہونے کیلئے ایسا کرتا ہے ۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کے کام میں کبھی لوگ مذاق بھی اڑاتے ہیں اور کبھی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں ۔