counter easy hit

تصویر لیک؛ حسین نواز نے معاملے پر کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائر کردی

 اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے جے آئی ٹی کی پوچھ گچھ کے دوران لی گئی تصویر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں کمیشن بنانے کے لیے درخواسرت دائر کردی ہے۔

Picture Leak, Hussain Nawaz been filed an application to the Commission on the matter

Picture Leak, Hussain Nawaz been filed an application to the Commission on the matter

حسین نواز نے خواجہ حارث ایڈووکیٹ کے زریعے سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ جے آئی ٹی کے اراکین اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں، تصویر لیک ہونے کے ذمہ دار جے آئی ٹی سربراہ اور اراکین ہیں، ان کی تصویر لیک ہونا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، تصویر کو منظر عام پر لانے کا مقصد ان کی تضحیک کرنا تھا، تصویر لیک کر کے آئندہ طلب کیے جانے والوں کو پیغام دیا گیا کہ وہ جے آئی ٹی کے رحم و کرم پر ہوں گے۔

حسین نواز نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ تصویر لیک ہونے کے معاملے پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے، جوپتہ چلائے کہ جے آئی ٹی سے تصویر لیک کیسے ہوئی۔ واضح رہے کہ حسین نواز نے جے آئی ٹی میں شامل دو افراد پر اعتراض کیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے اسے مسترد کردیا تھا جس کے چند روز قبل میڈیا پر حسین نواز کی ایک تصویر لیک ہوئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ جے آئی ٹی کے سامنے ایک نشست پر بیٹھے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website