نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد گزشتہ برس گجرات کے شہر احمدآباد میں رکھا گیا اس گراؤنڈ کی تعمیر کی پہلی تصویری جھلکیاں سوشل میڈیا پر شائع کردی گئیں ۔مٹیرا اسٹیڈیم نامی یہ گراؤنڈ دنیا کا سب سے بڑا کھیلوں کا میدان بننے جا رہا ہے مٹیرا اسٹیڈیم نامی یہ گراؤنڈ دنیا کا سب سے بڑا کھیلوں کا میدان بننے جا رہا ہے ۔ اس گراؤنڈ میں ایک لاکھ 10 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی۔اس وقت دنیا کے سب سے بڑے گراؤنڈ کا اعزاز آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کو حاصل ہے جس میں ایک لاکھ شائقین سماسکتے ہیں۔گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق تمام تر جدید و عالمی سہولیات سے آراستہ یہ منصوبہ 7 ارب ہندوستانی روپے میں مکمل ہوگااس کی تعمیر حال میں مسمار کیے گئے سردار پٹیل اسٹیڈیم کی جگہ پرہوگی جس میں 50 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔کرکٹ اسٹیڈیم میں 76 کارپوریٹ باکس ، تین پریکٹس گراؤنڈ ، ایک انڈور کرکٹ اکیڈمی ، چار ڈریسنگ روم ، ایک کلب ہاؤس اور ایک اولمپک سائزکا سوئمنگ پول ہوگا اور اسے آئندہ 2 برس میں مکمل کرلیا جائے گا ۔ اسٹیڈیم میں دسمبر 2011 تک 23 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گئے ، اسی گراؤنڈ میں کرکٹ کے کئی تاریخی لمحات بھی پیش آئے جس میں سابق کرکٹر سنیل گواسکر کا ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز حاصل کرنا بھی شامل ہے ۔ بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے ٹیسٹ میں پہلی بار دو سو رنز نیوزی لینڈ کے خلاف اسی گراؤنڈ پر بنائے تھے ۔