لندن (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ آج بھی مشرقیت کی دلدادہ ہیں۔ حال ہی میں مے فئیر کی ایک پارٹی میں جمائما گولڈ اسمتھ نے شرکت کی ، اس پارٹی کا تھیم بالی وڈ تھا۔ پارٹی میں ٹیریان وائٹ بھی شریک ہوئیں۔ جمائما نے اس موقع پر
سبز رنگ کی روایتی شیروانی جیکٹ پہن رکھی تھی اور ان کے سر پر سنہرے رنگ کی پگڑی تھی ۔پارٹی میں وہ اپنی دوست ڈاکیومینٹری بنانے والی ٹم سیموئلز کے ساتھ تھیں۔اس پارٹی میں جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی 37 سالہ بین بھی موجود تھے جنہوں نے سر پر ہندوستانی طرز کی پگڑی پہن رکھی تھی۔ بین کی ماڈل گرل بیوی،، جس کا نام بھی جمائما ہے، پارٹی میں موجود تھیں۔اس تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے 21 سالہ بیٹے سلیمان اور 19 سالہ بیٹے قاسم بھی موجود تھے۔اس موقع پر جمائما گولڈ اسمتھ کا لباس دیکھ کر کئی تبصرے کیے گئے جن میں سے ایک مقبول تبصرہ یہ تھا کہ جمائما گولڈ اسمتھ کا تھیم پارٹی میں زیب تن کیا گیا لباس دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ وہ ابھی تک مشرقیت کی دلدادہ ہیں۔جمائما گولڈ اسمتھ نے اس پارٹی کی تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی شئیر کیں۔ یاد رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ وزیراعظم عمران خان کی پہلی سابقہ اہلیہ ہیں۔ جمائما گولڈ اسمتھ پاکستان میں قیام کے دوران مشرقی لباس ہی زیب تن کیا کرتی تھیں۔ اسی لیے حال ہی میں منعقد کی گئی اس تھیم پارٹی میں ان کے زیب تن کیے گئے لباس کو لے کر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔(ز،ط)