کراچی (یس ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف خان کا کہنا ہے کہ آئندہ برس سے حاجیوں کی تربیت کے لئے ایک ہفتہ قبل ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔
حاجیوں کے قواعد بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے سعودی حکام تک پہنچانے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ کراچی میں میمن فیدریشن فورم کے ظہرانے سے خطاب میں سردار محمد یو سف خان کا کہنا تھا کہ حجاج اکرام کو مناسک حج کی بہتر ادائیگی کے لئے ضلعی سطح پر روانگی سے ایک ہفتہ قبل تر بیت فراہم کی جائیگی۔
ایمیگریشن کی مشکلات کوکم کرنے کے لئےحاجیوں کے قواعد بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے سعودی حکام تک پہنچانے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ جن نجی ٹوور آپریٹر نے سہولیات فراہم نہیں کیں۔
ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 23 ملین کے جرمانےکی رقم وصول کی گئی۔ اس موقع پر میمن فورم کے سربراہ حاجی مسعود پارکھ کا کہنا تھا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حکومت کی جانب سے حج کے مو قع پر بہتر اقدامات کئے گئے جس کو پرائیوٹ ٹور آپئیرٹرز بھی سہاتے ہیں۔