ویٹنگ لسٹ والے 17563 عازمین 28 اپریل کی حج قرعہ اندازی سے التوا میں تھے۔
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے سپریم کورٹ کے حکم پر سرکاری حج اسکیم کے تحت ویٹنگ لسٹ والے عازمین کو کامیاب قرا ردے دیا وزارت نے کامیاب قرار پانے والے درخواست گزاروں کو کامیابی کے خطوط ارسال کر دیئے۔ ویٹنگ لسٹ والے 17563 عازمین 28 اپریل کی حج قرعہ اندازی سے التوا میں تھے۔ رواں برس سرکاری اسکیم کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ سات ہزار 526 جبکہ71 ہزار عازمین پرائیویٹ اسکیم کے تحت فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔رواں برس سرکاری اسکیم کے تحت60فیصدجبکہ پرائیویٹ اسکیم کے تحت 40فیصداور مجموعی طورپرایک لاکھ اسی ہزار خوش نصیب حج کرینگے ،حج آپریشن 26جولائی کو شروع ہو گا، عازمین حج حجاز مقدس میں40 روز قیام کریں گے۔