کراچی: پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 732 تین سو چوراسی حجاج کرام کو لے کر کراچی پہنچ گئی۔
سعودی عرب سے حجاج کرام کی واپسی شروع ہوگئی ہے جس کے بعد پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے732 کے ذریعے 384 حجاج کرام کراچی پہنچ گئے، حجاج کرام کا استقبال پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول نے کیا اور حجاج کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ گورنر سندھ محمد زبیر بھی اسی پرواز سے حج ادا کرکے کراچی پہنچے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق گورنر سندھ نے پی آئی اے کی خدمات کو سراہا۔
وطن واپس پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حجاج کرام کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے کی فراہمی کے انتظامات تسلی بخش تھے، جدہ ایئرپورٹ پر رش زیادہ ہونےسے تھوڑی مشکلات پیش آئیں لیکن انتظامیہ ہر قسم کا تعاون کرنے کےلیے موجود رہی۔