;لاہور
ویڈیو ’ غیر سیاسی پوسٹ‘ کے عنوان سے پوسٹ کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے یہ ادھیڑ عمر شخص اپنی سیاسی جماعت کے کارکنوں کیلئے خصوصی ڈسکاﺅنٹ دے رہا ہے۔ ریڑھی بان آواز لگا رہا ہے ’تھوم آگیا 100 دا 2 کلو، پی ٹی آئی آلیاں نوں ڈھائی کلو‘ (لہسن 100 روپے کا 2 کلو، پی ٹی آئی والوں کو 100 کا ڈھائی کلو)۔اس ویڈیو پر لوگ طرح طرح کے تبصرے بھی کر رہے ہیں، سہیل نامی ن لیگی سپورٹر نے اقرار الحسن کو چیلنج کیا کہ وہ ایک دن اپنے ’ سرعام جانبازوں‘ کو بھی پی ٹی آئی کیلئے استعمال کریں گے جس پر اقرار الحسن نے کہا کہ جس دن انہوں نے اپنے جانبازوں کو سیاسی مقصد کیلئے استعمال کیا تو اس دن ان پر اللہ کی لعنت ہو۔ماریہ یونس نے کہا کہ اگر کوئی پی ٹی آئی کا کارکن نہ بھی ہوا تو بھی اس نے تحریک انصاف کے نام پر اس رعایت سے فائدہ اٹھالینا ہے۔ثمر امین نے کہا کہ اس شخص (ریڑھی بان) کو پی ٹی آئی کے بڑے سپورٹر کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ہنی قریشی نے کہا کہ اسے اسی چکر میں آم سستے مل گئے تھے ۔ انہوں نے اقرارالحسن سے کہا کہ اگر وہ کہیں تو ان کیلئے بھی لے لوں گا۔