پنڈی بھٹیاں (انصر سراج، نمائندہ خصوصی)پنڈی بھٹیاں میں ریسکیو 1122 کی عمارت تعمیر شروع ہوتے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی، جس پر اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔ محکمہ ایری گیشن میدان میں آگئی کام کو رکوا دیا گیا 6 ماہ پہلے نشان دہی کی گئی تھی اور تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے لوازمات نبھاتے ہوئے اعلان کیا گیا مگر کوئی محکمہ بھی اعتراض لے کر نہ آیا۔ اس وقت ایرئ گیشن کہاں تھیجب کام شروع ہوا تو روک دیا گیا جس پر اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے معاملہ صوبائی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس کے علاوہ اور بھی سرکاری عمارات وہاں موجود ہیں جن میں اسپیشل بچوں کا سکول ۔پٹرولنگ پولیس کی چوکی سمیت سرکاری و غیر سرکاری بلڈنگز شامل لیں۔عوام کا سوال ہے کہ آخر اس منصوبے کو ہی کیوں روک کر عوام کو اس اہم ترین سہولت سے محروم کیوں کیا گیا ہے۔