پنڈی بھٹیاں دلیکی بائی پاس پر دو تیز رفتار موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 2خواتین سمیت 3افراد شدید زخمی ہوگئے، کنول بی بی ،نصرت بی بی اور محسن وغیرہ کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے فوری طبی امداد دی ۔
پنڈی بھٹیاں (انصر سراج نمائندہ خصوصی)پنڈی بھٹیاں دلیکی بائی پاس پر دو تیز رفتار موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 2خواتین سمیت 3افراد شدید زخمی ہوگئے، کنول بی بی ،نصرت بی بی اور محسن وغیرہ کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے فوری طبی امداد دی ۔تحصیل پنڈی بھٹیاں میں ریسکیو 1122 کے یونٹ کے قیام سے علاقہ میں بھی ایمرجنسی حادثہ پر بروقت پہنچنے سے ریسکیو 1122 کی نمایاں کارکردگی اور لوگوں کو بروقت امداد ملنے سے ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے جبکہ اس سے پہلے حافظ آباد سے ریسکیو 1122 بروقت پہنچنا مشکل تھا شہر اور گردو نواح کے لوگوں نے ریسکیو1122 کی کارکردگی اور سہولت ملنے پر اظہار تشکر کیا ہے ۔
پنڈی بھٹیاں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے اور ان کے کاروبار متاثر ہورہے ہیں جبکہ بوسیدہ نظام تاریں ٹرانسفارمر بھی بجلی کی بندش کا باعث بن رہے ہیں اس صورت حال پر تجارتی سماجی شہری حلقوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے