کئی صدیوں سے بادشاہوں اور ملکاؤں کے جواہرات کا حصہ بننے والا گلابی ہیرا نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
19قیراط کا یہ ہیرا ’لی گرینڈ مزارِن‘ 50 لاکھ ڈالر یا ساڑھے52 کروڑ روپے میں نیلام ہونے کی توقع ہے۔ اس کی خاص بات ڈھائی سو سال تک فرانسیسی شاہی خزانے کا حصہ رہنا ہے، یہ ہیرا کئی بادشاہوں اور شہنشاہوں سے منتقل ہوتا دور حاضر تک پہنچا۔ 14نومبر کو جنیوا میں ہیرے کا ایک نیک لیس بھی نیلام ہوگا، جس کی بولی 30 لاکھ لگنے کی توقع ہے۔