راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) معروف عالم دین چئرمین امن کمیٹی راولپنڈی پیر سید اظہار شاہ بخاری نے کہا ہے کہ قوم کو جلد کورونا وائرس کی وبا سے چھٹکارا مل جائے گا بس رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا خیال رکھیں،انہوں نے کہا کہ پوری قوم رمضان میں امن و بھائی چارگی کو فروغ دے اور ملک وملت کے استحام کے لیے دعائیں کرے اس میں ھماری نجات ھے اس موقع پر پیر سید اظہار شاہ بخاری کی شاندار مذہبی ھم آہنگی اور امن و رواداری کو فروغ دینے پر مرکزی صدر انجمن تاجران شاہد غفور پراچہ ،سابق امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک، ایڈووکیٹ عظمت علی اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی میں ملاقات کے بعد زبردست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر پیر سید اظہار شاہ بخاری نے کہا کہ رمضان برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ھے رمضان کی آمد پر خوش ہونے والوں پر جہنم کی آگ حرام کردی جاتی ہے،ماہ رمضان میں شیطان کو بند کردیا جاتا ہے تاکہ روزہ دار اس کے شر سے محفوظ رہے.اپنی مرضی کو چھوڑ
کر خدا کی مرضی کا نام روزہ ہے،