counter easy hit

مخدوم سید علی رضا شاہ

Ali Raza Shah

Ali Raza Shah

تحریر: میاں اسد حفیظ
مخدوم سید علی رضا شاہ 7 جون 1946 کو تحصیل پیرمحل کے نواحی قصبہ ناصر نگرمیں مخدوم سید ناصر دین شاہ کے ہاں پید ا ہو ئے مخدوم سید ناصر دین شاہ جوکہ علاقہ کے سب سے بڑے جاگیر دار تھے اور انگریز دور میں ان کے پا س آنریری مجسٹریٹ کے اختیارات بھی تھے ان کے دو بیٹے تھے جن میں مخدوم سید علی رضا شاہ اور مخدوم محمد رضا شاہ تھےمیاں اسد حفیظ

مخدوم سیدعلی رضا شاہ کو سیاست وارثت میں ہی ملی تھی انہوں عملی سیاست میں حصہ لینے شروع کیا،1977میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ47899 ووٹ حاصل کرکے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ،1979مخدوم سید علی رضا شاہ چیئرمین ضلع کونسل فیصل آباد منتخب ہو ئے 1985کے غیر جماعتی الیکشن میں چوہدری اسدالرحمن نے 46749ووٹ حاصل کئے جبکہ مخدوم سید علی رضا شاہ نے 68480ووٹ حاصل کر کے ایم این اے منتخب ہو ئے،1988میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا اور 29965ووٹ حاصل کرکے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے،جبکہ ان کے مدمقابل میجر (ر) احمد نواز نے 16540ووٹ کئے۔،1990میں آئی جے آئی کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لیا اور 41085ووٹ حاصل کرکے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل میجر (ر) احمد نواز نے 15968ووٹ کئے۔1993 کے الیکشن میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا اور 32819ووٹ حاصل کرکے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔

جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ(ن) کے چوہدری اسدالرحمن نے 27751ووٹ حاصل کئے 1997کے الیکشن میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا اور 18853ووٹ حاصل کئے اور مسلم لیگ(ن) کے امیدوار رائواقبال احمد خان نے 33791ووٹ حاصل کئے زندگی میں پہلی بار شکست ہوئی 2002کے الیکشن میں ان کے بیٹے مخدوم سید حسین رضا شاہ نے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ سے حصہ لیا ۔

25488ووٹ حاصل کرکے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہو ئے،ان کے مدمقابل آزاد امیدوار سید اسد عباس شاہ نے 22751ووٹ حاصل کئے تھے۔2008کے انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا اور 24120ووٹ حاصل کرکے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہو ئے اور ان کے مدمقابلمسلم لیگ(ق) کے امیدوار سید اسد عباس شاہ نے 20784ووٹ حاصل کئے تھے۔2013کے انتخابات میںمسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر حصہ لیا اور 55046ووٹ حاصل کرکے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہو ئے اور ان کے مدمقابل مسلم لیگ(ق) کے امیدوار سید اسد عباس شاہ نے 20784ووٹ حاصل کئے تھے۔اور2013کے جنرل الیکشن میںمسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر55046 ووٹ سے دوبارہ صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ان کے مدمقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے راناشفیق احمدخان نے 26641ووٹ حاصل کئے تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی سید مخدوم علی رضا کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا ا ظہا ر کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورسوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔وزیراعلیٰ نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سید مخدوم علی رضاکے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے، مرحوم ایک مخلص سیاستدان تھے۔

Mian Asad Hafeez

Mian Asad Hafeez

تحریر: میاں اسد حفیظ پیرمحل
موبائل نمبر : 0300-0332-6565741
0344-4440650
dunyatvpirmahal@gmail.com،asadlsc@gmail.com