برمنگھم ( ایس ایم عرفان طاہر سے ) چیئرمین محی الدین ٹرسٹ و نور ٹی وی برطانیہ و سجادہ نشین نیریاں شریف آزادکشمیر شیخ العالم پیرمحمد علائو لدین صدیقی نقشبندی کی طرف سے مرکزی چیف آرگنا ئزر جماعت اہلسنت پاکستان و امیر جماعت صالحین خانوادہ حضرت سخی سلطان باہو پیر محمد خالد سلطان القادری کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں امیر جماعت اہل سنت برطانیہ مفتی یار محمد قادری ، صاحبزادہ پیر نو رالعارفین صدیقی ، صاحبزادہ پیر ظہیر الدین نقشبندی ، ناظم مالیا ت جما عت اہل سنت برطانیہ حافظ سعید احمد مکی ، خلیفہ محمد عبد اللہ عتیق ، علامہ محمد نصیر اللہ نقشبندی ، قا ری محمد امین چشتی ، راجہ حق نواز جانباز صدر مسلم لیگ یو تھ ونگ برطانیہ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین محی الدین ٹرسٹ و نور ٹی وی برطانیہ و سجا دہ نشین نیریاں شریف آزاد کشمیر شیخ العالم پیرمحمد علائو لدین صدیقی نے کہا کہ انٹرنیشنل سنی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر تمام سنی علما ء اور تنظیمات مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ مستقبل قریب میں اسے مزید بہتر اور کامیاب و کامران بنا نے کے لیے سال کے شروع میں ہی محنت کا آغاز کردینا چا ہیے ۔ انہو ں نے کہاکہ جما عت اہل سنت کو تقسیم سے بچا نے کے لیے اس میں موجود چند منفی عناصر کا محاسبہ کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ جما عت اہل سنت کا اتفاق و اتحاد اور اسکی مضبوطی ہما رے روشن مستقبل اور کامیابی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس پلیٹ فارم سے بد عقیدگی اور دیگر منفی مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرنے کی حکمت عملی اپنائی جا ئے گی تا کہ نوجوان نسل کو دین اسلام اور پیغمبر اسلام سے محبت و وابستگی کا درس دیا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جما عت اہل سنت برطانیہ کے قائدین ماضی کو مد نظر رکھتے ہو ئے جما عت کی مضبوطی اسے منظم اور فعال بنا نے کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دیں۔