برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) معصوم بچوں کی تعلیم و تربیت ہما ری دنیا و آخرت کی فلا ح کا زریعہ ہے، اسلامی تعلیمات کا ذوق و شوق، احکامات الہیٰ کی پیروی اور محبت رسول ۖاپنی اولاد میں منتقل کی جائے تا کہ روز محشر باعث بخشش و مغفرت بنے، اخلاص کے ساتھ پیش کی جانے والی عبادات اور خدمات اللہ کی بارگاہ میں بڑی مقبولیت رکھتی ہیں۔
ان خیالات کا اظہا ر سرپرست اعلیٰ ضیاء الا مہ سنٹر بو زلے گرین سجادہ نشین بھیرہ شریف و وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر سید محمد امین الحسنات شاہ نے ضیاء الامہ سنٹر کے دورہ کے دوران شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پرڈا ئر یکٹر انسٹی ٹیوٹ آف لیڈر شپ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ برطانیہ ڈاکٹر اقتدار کرامت چیمہ، انچا رج ضیاء الا مہ سنٹر بو زلے گرین امام شاہد تمیز ، پیر محمد عمران ابدالی ، مفتی محمد زبیر تبسم ، صاحبزادہ پیر محمد جمیل جمالی فیض پوری ، صاحبزادہ پیر محمد نجیب الرحمن فیض پو ری ،مولانا محمد زین حود ، سید محمد مقبول شاہ ، محمد جمیل اکرم ، حافظ محمد عاصم ، نا صر رانا ، محمد عثمان ، قمر خلیل اور دیگر بھی موجود تھے۔
پیر محمد امین الحسنات نے کہاکہ اللہ رب العزت دکھلا وے اور محض لوگوں کے سامنے نام بنا نے کے لیے کیے جانے والے کام کو پسند نہیں فرماتا بلکہ خالق کی بارگاہ میں اخلاص اور نیک نیتی سے کیا جا نے والا ہر عمل اہمیت و حیثیت کا حامل ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمارا روشن مستقبل اور آنے والا کل معصوم بچے ہیں جن کے دلوں میں دین اسلام ، خالق و مالک اور رسول اللہ ۖ کی محبت و اطا عت پیدا کرنا لا زمی ہے۔
انہو ں نے کہاکہ اچھی اور با عمل اولاد بھی والدین کے لیے صدقہ جاریہ ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اسلامی درسگاہیں علم و نور کی روشنیا ں بکھیرتی ہیں ان کو آباد کرنے والوں کو پروردگار کبھی برباد نہیں کرتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں چا ہیے کہ زیادہ سے زیادہ اپنے بچوں کی بنیا دی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ مرکوز کریں تاکہ ہما رے مستقبل کے یہ معمار اسلام کے حقیقی تشخص اور پیغام کی پہچان بن کر ابھر سکیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ضیاء الا مہ سنٹر کا قیام محض بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے کیا گیا ہے تمام افراد اس سے بھرپور انداز میں استفادہ حاصل کریںاور اسے اپنا اسلامک مرکز جا نتے ہو ئے اس کی آباد کاری اور نظام و انصرام میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔اس موقع پرسرپرست اعلیٰ ضیاء الامہ سنٹر ، وفاقی وزیر مذہبی امورو اوقاف پاکستان سجا دہ نشین بھیرہ شریف پیر سید محمد امین الحسنات شاہ نے سنٹرکی تعمیری سرگرمیوں کابھی تفصیلی جا ئزہ لیا۔