میل ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی صدر فرزانہ کے مطابق عدالت کی جانب سے انہیں سرکاری اداروں میں ملازمتیں دینے کے احکامات کے باوجود بھی عملدر آمد نہیں ہو سکا
پشاور (یس اُردو) پشاور میں خواجہ سراوں نے اپنے حقوق کیلئے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا اور مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔پشاور میں خواجہ سراوں نے پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا ۔ دھرنے میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی ۔ خواجہ سراوں کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں نے صنفی مساوات کےخلاف جاری مہم میں خواجہ سراوں کو نظر انداز کر دیا ہے ۔صوبائی اور وفاقی حکومتیں بھی سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں پر عملدر آمد نہیں کر رہی ۔ عدالت کی جانب سے انہیں سرکاری اداروں میں ملازمتیں دینے کے احکامات دیئے گئے تھے جن پر تا حال عملدر آمد نہیں ہو سکا ۔ شی میل ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی صدر فرزانہ کا کہنا تھا کہ خواجہ سراوں کو ان کے حقوق ملنے تک احتجاج کیا جائے گا ۔