اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیراعظم بننے جارہے ہیں اور ایسے میں انہیں مبارک باد دینے والوں کا بنی گالہ آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اسی سلسلے میں ”پی کے“ بھی انہیں مبارک با د دینے کیلئے عمران خان کی راہائش گاہ پہنچ گیاہے اور اس مرتبہ پوسٹر پر ایسی چیز لکھ کر لے آیاہے کہ دیکھ کر آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کا نوجوان بھارتی اداکار عامر خان کا معروف کریکٹر ”پی کے“ کا روپ دھار کر بنی گالہ پہنچ گیاہے اور اس کا کہناہے کہ وہ عمران خان کو مبارک با د دینے کیلئے آیا ہے اور اس نے ہاتھ میں پیلے رنگ کا ایک پوسٹر بھی تھام رکھا ہے جس پر (گمشدہ ڈیم) کی تحریر درج ہے جو کہ نئے منتخب ہونے والے متوقع وزیراعظم کیلئے خاموش پیغام بھی ہے۔
پی کے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میں پورا پاکستان گھوم رہا ہوں اور پاکستان کی خوبصورتی لوگوں کو دکھا رہا ہوں جبکہ لوگوں کو یہ پمفلٹ بھی دکھا رہا ہوں، اب میں بنی گالہ آگیا ہوں، ہم نے الیکشن میں لوگو ںکہا تھا کہ رائٹ نمبر پر ٹھپہ لگانا اور عوام نے رائٹ نمبر پر ٹھپہ لگا دیا ہے اور اب ہم رائٹ نمبر کے گھر کے باہر کھڑا ہوں۔
بھارتی فلم کے کردار #پی_کے کا روپ دھارے شیری نامی شخص بنی گالا پہنچ گیا،
بنی گالہ میں رائٹ نمبر رہتا ہے، مارکباد دینے آیا ہوں،
لوگوں نے رانگ نمبر چھوڑ کر رائٹ پر ٹھپے لگائی ۔#شیری__پی_کے pic.twitter.com/8otuOkgqOF— Sadiq Afridi (@sadiqafridi6) August 11, 2018