اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان اور روس کی خصوصی افواج کی مشترکہ مشقیں دروزبہ-فائیو تربیلا میں جاری ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاک روس اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں، جبکہ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ان مشقوں کا حصہ ہیں۔فوجی دستے انسداد دہشتگردی کے طریقہ کار،تدارک اور سکائی ڈائیونگ کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں اسکائی ڈائیونگ کی تیاریوں کا مظاہرہ ہوا اور فوجی دستوں نےانسداددہشتگردی کی مشقیں بھی کیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے دروزبہ 5 مشقوں کی افتتاحی تقریب تربیلا کے مقام پر ہوئی جو کہ دو ہفتے تک جاری رہینگی، دونوں ممالک کی اسپیشل فورسزان مشقوں میں شریک ہیں۔
Pakistan – Russian Federation Special Forces joint exercise #DRUZHBA-V underway at Tarbela. The participating troops busy in practicing Counter Terrorism drills and procedures, rappelling and preparations for sky diving. Sports activities are also part of exercise. pic.twitter.com/538ugAzQhP
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 10, 2020
افتتاحی تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، پاکستان میں روسی سفیر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ مشترکہ فوجی مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔
…The ceremony was attended by Russian ambassador to Pakistan, Mr Danila Ganich. Senior officials from both the armies were present on the occasion. (2/2) pic.twitter.com/e13m1mdzQr
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 8, 2020