حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی ڈی ۔این۔اے کے ذریعے تصدیق کے بعد میتوں کو ورثاکو حوالگی آج سے شروع ہو جائے گی۔جنید جمشید کی میت وصول کرنے ان کے بھائی ہمایوں جمشید اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، میت سی۔ون 30 طیارے کے ذریعے شام سات بجےکراچی پہنچا دی جائے گی۔
پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 13 افراد کی میتوں کی شناخت مکمل ہو چکی ہے جبکہ ڈی۔این ۔اے کی رپورٹس بھی آج موصول ہونا شروع ہو جائے گی جس کے بعد میتوںکو ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا ۔جیند جمشید کی میت کو ان کے بھائی ہمایوں جمشید وصول کریں گے ۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ہمایوں جمشید کا کہنا تھا کہ جیند جمشید کی میت کو وصول کر کے نور خان ایئر بیس پر لے جایا جائے گاجہاں ان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سی ون 30 طیارے سے کراچی لے جائی جائے گی ۔میت کو رات کراچی میں کولڈ اسٹوریج میں رکھا جائے گا اور کل تدفین کی جائے گی۔ہمایوں جمشید نے کہا کہ ان کی فیملی کی خواہش تھی کہ نیہا جیند کی تدفین بھی کراچی میں ہو تی مگر مرحومہ کی والدہ کی خواہش پر ان کی تدفین لاہور میں کی گئی۔