اسلام آباد: حادثے کا شکار طیارے کی تحقیقات کے لئے فرانسیسی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
یس نیوز کے مطابق فرانس کی تحقیقاتی ٹیم حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی تحقیقات کےلئے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم 4 رکنی وفد پر مشتمل ہے جو آج حویلیاں کا دورہ کریں گے۔تباہ ہونے والے اے ٹی آر طیارے کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈ فرانس بھیجے جانے کا امکان ہے جہاں بلیک باکس کو ڈی کوڈ کیا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والے مواد کو اینی میشن کی شکل میں ڈھالا جائے گا۔ بلیک باکس اور وائس ریکارڈ کا ڈیٹا حاصل میچ کرکے حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں عملے سمیت 47 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔