Plane crash identities of 32 people, 31 bodies takes to relatives
حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 47 میں سے 32 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ31افراد کی میتیں ورثا کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
چترال سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کی میتیں آج سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے روانہ کر دی گئیں، جن کی آبائی علاقوں میں آج نماز جنازہ اور تدفین کر دی جائے گئی۔طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مزید 3 افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کر لی گئی ہے، ان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لیگل اسسٹنٹ عاطف محمود عباسی ،چترال سے تعلق رکھنے والے فرہاد عزیز اور ان کی بیٹی طیبہ عزیز کی میت شامل ہے ۔عاطف محمود عباسی کی میت ان کے بھائی کے حوالے کی گئی ہے ۔عمر خان،اکبر علی ،فرہاد عزیز اور طیبہ عزیز کی میت سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے چترال روانہ کر دی گئی ۔ پمز ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آسٹرین باشندے کے لواحقین کی طرف سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اوراس کی میت سرد خانے میں رکھی ہے ۔