counter easy hit

طیارہ حادثہ؛ تحقیقات کیلئے فرانسیسی ٹیم کی 24 گھنٹوں میں پاکستان آمد متوقع

Plane crash,for investigate French team arrival in Pakistan in 24 hours

Plane crash,for investigate French team arrival in Pakistan in 24 hours

 اسلام آباد: فرانسیسی ٹیم کی پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کے لئے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان آمد متوقع ہے۔

یس نیوز کے مطابق فرانس کی تحقیقاتی ٹیم پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کے لئے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد پہنچ جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانس کی تحقیقاتی ٹیم سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر طیارہ حادثے کی تحقیقات کرے گی جب کہ تحقیقات میں مزید 2 سے 3 ہفتے لگ لگ سکتے۔

دوسری جانب حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈر آئندہ 2 سے 3 روز میں فرانس بھیج دیا جائے گا جہاں اسے ڈی کوڈ کیا جائے گا۔ بلیک باکس اور وائس ریکارڈر ایس آئی بی کے ارکان فرانس لے کر جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ 3 روز قبل چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں معروف نعت خوان جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ اے ٹی آر طیارہ فرانسکی کمپنی کا تیار کردہ ہے تاہم اس کمپنی نے اب اے ٹی آر طیارے بنانا بند کر دیئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website