اسرائیلی حکومت کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم یہودی بستیوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کے لیے بل لانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ۔
Plans to establish settlements in the occupied territories in Israel
اسرائیل کا کہناہے کہ یہ مجوزہ بل ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پیش کیا جائے گا ۔مغربی کنارے کا یہ علاقہ فلسطین کا حصہ ہے جہاں اسرائیل نے غیر قانونی تعمیرات کر رکھی ہیں ۔ بل منظور ہونے کی صورت میں مقبوضہ مغربی کنارے کا یہ علاقہ اسرائیل کا حصہ بن جائے گا ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سلامتی کونسل کی قرارداد میں ان تعمیرات کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا تھا ۔