ایڈونچر کے شوقین افراد کیلئے خطرناک راستوں پر سفر کرنا عام سے بات ہے تاہم کچھ خطروں کے کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو کرتب بازی کا شوق پورا کرنے کیلئے ہر حد سے گزرجاتے ہیں اور اپنے کارناموں سے دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیتے ہیں۔
اِن خطروں کے کھلاڑیوں کو ہی دیکھ لیں جو اسکینگ کا منفرد انداز اپنائے برف پوش پہاڑی سلسلے پر پہنچ گئے ہیں۔ ایڈونچر کے شوقین منچلوں نے چین کے علاقے ین جیانگ کے برف پوش پہاڑ پر اسکینگ کرتے ہوئے کرتب بازی کے ایسے انداز اپنائے کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے۔