counter easy hit

معروف ادیب اور افسانہ نگار انتظارحسین انتقال کر گئے

playwright, died Hussain

playwright, died Hussain

انتظار حسین کافی عرصے سے لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، ان کی عمر 92 برس تھی
لاہور (یس اُردو) معروف ادیب اور افسانہ نگار انتظارحسین مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے ہیں ۔
انتظار حسین کا شمار عصر حاضر کے معروف افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے دنیائے ادب پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں ۔ انتظار حسین 1923 کو میرٹھ میں پیدا ہوئے تھے جن کا پہلا افسانوی مجموعہ گلی کوچے 1953 میں شائع ہوا تھا ۔ انتظار حسین کو اُن کی ادبی خدمات پر ستارہ امتیاز بھی مل چکا ہے جبکہ فرانسیسی حکومت کی طرف سے بھی اُنہیں فرانس کے اعلیٰ ادبی ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے ۔ معروف افسانہ نگار گذشتہ کچھ روز سے لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے ۔