اسلام آباد(یس اردو نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان نے اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں راہنمائوں نے کشمیر سےمتعلق مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن کشمیر کمیٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔