وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کی واپسی پالیسی کی منظوری دے دی۔براہ راست انتخابات میں ہر جماعت پر خواتین کے لیے پانچ فیصد لازمی کوٹے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میںانتخابی اصلاحات اوراحتساب کمیشن سمیت بتیس نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی پالیسی کی منظوری اوربراہ راست انتخابات میں ہر جماعت پر خواتین کے لیے پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔ اس کے علاوہ خصوصی افراد کے لیے پوسٹل بیلٹ کی منظوری بھی دیدی گئی ۔ وفاقی کابینہ کو افغان پالیسی پر پیش کی گئی سفارشات میں کہا گیا کہ غیر رجسٹرڈ مہاجرین کے اندراج کے معاملے پر اورویزوں کی درجہ بندی،مختلف گروپوں کو سہولتیں دینے پر غور کیا جائے۔ اجلاس میں کابینہ افغان مہاجرین کیلیے قانون بنانے کے معاملے پر مشاورت کی بھی سفارش کی گئی اور کہا گیا کہ بارڈر ریگولیٹ کرنے سےمہاجرین کی آمدورفت کے نظام میں بہتری آئی۔