دہشت گردی کے پے در پہ واقعات کے بعد ملک بھر میں کریک ڈاؤن اورجوابی کارروائی میں 43 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچادیا گیا۔ کراچی میں 18 جبکہ پشاور ، کوئٹہ ، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان ، ہنگو اور اورکزئی ایجنسی میں آپریشن کے دوران 19 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔
سیہون سے کراچی واپس آنے والے رینجرز قافلے پرحملہ ناکام بناکر کاٹھور کے قریب 7دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا ، ایک رینجرز اہل کار زخمی ہوا۔کراچی کے علاقے منگھوپیر میں چھاپہ مار کارروائی میں 11 دہشت گرد مارے گئے ۔گزشتہ شب ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے موبائل پر فائرنگ کرکے چار اہل کاروں سمیت 5 افراد کو شہید کیا۔ 2 دہشت گرد پولیس کی کارروائی میں ہلاک کردیے گئے ، جبکہ دو فرار ہوگئے ۔پشاور میں صبح سویرے ریگی میں پاک فوج اور پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 3دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔سرگودھا میں مٹھہ معصوم کےقریب کارروائی میں 2دہشت گرد وں کو مار دیا گیا ، گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں ایف سی کے چھاپے میں بھی دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔اورکزئی ایجنسی میں پوسٹوں پر حملہ کرنے والے 6دہشت گردجبکہ بنوں میں خفیہ ٹھکانے پر کارروائی میں 4دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا ۔