وزیراعظم نوازشریف نے اعزازچودھری کی جگہ نئے سیکریٹری خارجہ کےلئےابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے ۔
PM consulted for the appointment of the new Secretary of State
امریکا نے اعزاز چودھری کی سفیر کی حیثیت سے تقرر کی منظوری دیدی ہے۔ وہ جلیل عباس جیلانی کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔نئے سیکریٹری خارجہ کا تقرر آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میںکیا جائے گا۔ اس سے قبل دفتر خارجہ میں 22 گریڈ کے خالی عہدے پر تقرری ہوگی،یہ عہدہ سیکریٹری نیشنل سیکورٹی ڈویژن کی ریٹائرمنٹ پر خالی ہوا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی میں پاکستانی سفیر سہیل محمود کو سیکریٹری خارجہ بنایاجا سکتا ہے کیونکہ انہیں 22 گریڈ میں ترقی ملنی ہے۔