اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاکستان حکومت خصوصی طور پر سرحدی مارکیٹوں کے قیام پر توجہ دے رہی ہے جس سے پڑوسی ممالک کے ساتھ باقاعدہ تجارت ہوسکے گی،ا س سلسلے میں بلوچستان میں افغان بارڈر پر خصوصی طور پر 12 مارکیٹیں تعمیر کی جارہی ہیں۔ جس سے نہ صرف پاکستانی بلکہ افغانی مزدوروں کو بھی فائدہ ہوگا۔ حکومت خصوصی طورپرپسماندہ اور ماضی میں نظرانداز کیے گئے علاقوں پر توجہ مرکوز کرچکی ہے، یہ بات چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہی۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پسماندہ اور ماضی میں نظر انداز کیے جانے والوں علاقوں پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا، اس حوالے سے 3 سرحدی مارکیٹوں کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔ عاصم باجوہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی مارکیٹوں کے قیام سے پڑوسی ممالک کے ساتھ باقاعدہ تجارت ہوسکے گی جب کہ اس اقدام سےمقامی معیشت تبدیل ہوگی جبکہ سمگلنگ کو روکا جا سکے گا۔
Integrate Remote areas:PM emphasised focus on earlier neglected areas.Out of approved 18, 3 border markets approved as pilot project;Mand&Gabd in Balochistan&ShaheedanoDan in KP,Will transform local economies,check smuggling&formalise trade with neighbours #PakistanMovingForward pic.twitter.com/24NqPJ8Uyg
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) September 22, 2020