counter easy hit

روس کی سربراہی میں وزیراعظم عمران خان،چین کے صدرشی جن پنک اوربھارتی وزیراعظم نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرینگے

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے ورچوئل اجلاس میں شرکت کیلئے باضابطہ دعوت دے دی ہے۔واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہرکے باعث اجلاس ورچوئل انداز میں منعقد ہوگا۔ دیگر راہنمائوں کی طرح وزیراعظم عمران خان بھی سربراہ اجلاس میں بذریعہ ویڈیولنک خطاب کریں گے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس10نومبرکوروس میں ہو گا، روسی صدرپیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ رپورٹ کے مطابق روس کی میزبانی میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان،چین سمیت رکن ممالک شرکت کریں گے، چین کے صدرشی جن پنگ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان سربراہ اجلاس میں بذریعہ ویڈیولنک خطاب کریں گے۔ کورونا، افغان مسئلے سمیت اہم تنازعات اور دہشت گردی اجلاس کے اہم موضوعات ہوں گے جبکہ انسانی و منشیات اسمگلنگ،منظم وسائبرجرائم پربھی گفتگوہوگی۔ اجلاس میں 4 مبصرممالک افغانستان،بیلاروس،ایران،منگولیا بھی شرکت کریں گے جبکہ تنظیم کے مذاکراتی شراکت دارممالک آرمینیا،آذربائیجان ، کمبوڈیا،نیپال،سری لنکا،ترکی کی بھی شرکت متوقع ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website