اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق دائود اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے۔ کابل میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان کے مطابق کابل ائرپورٹ پر افغان وزیرتجارت نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے پر بات چیت ہوگی۔ اس موقع پر سفیر منصور احمد خان نے امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ ٹرانزٹ کے شعبوں میں تعمیری مذاکرات کے بعد اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
PM’s Advisor on Commerce and Investment Abdul Razzak Dawood received by Afghan Minister of Commerce at Kabul airport. Look forward to constructive talks on trade & transit @razak_dawood
@ForeignOfficePk
@PakEmbKabul