اسلام آباد(نمائندہ یس نیوز) نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق وزیراعظم ہائوس میں کل ہونے والا اجلاس موخر کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں اب یہ اجلاس ان کے دورہ امریکا سے واپسی پر ہوگا۔
وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور مشیر قومی سلامتی کو صوبوں سے مزید مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے صوبوں سے ملنے والی تجاویز کوایجنڈے کا حصہ بنانے کاکہا ہے۔