پیرس(ایس ایم حسنین) نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری سجاد نمبر دار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی کشمیر پر موثرحکمت عملینے مسئلہ کشمیر کے حق میں عالمی برادری کو متحد کر لیا ہے ۔ آذر بائیجان اوراو آئی سی سمیت عالمی فورمز اب کشمیریوں کی حمایت میں بول پڑے ہیں جو کہ وزیر اعظم کی عظیم وژن اور مناسب حکمت عملی کا بہترین ثبوت ہے۔ آذربائیجان کی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت مسلم لیگ ن کی حکومت کی زبردست خارجہ پالیسی کی بدولت ہے۔