وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لاہور میں پانچ روزہ قیام کے بعد موٹروے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ہفتے کے روز لاہور پہنچے تھے۔ لاہور میں قیام کے دوران ان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں کچھ دن آرام کا مشورہ دیا تھا۔ صحت یاب ہونے پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لاہور میں پانچ روز قیام کے بعد موٹروے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث وزیر اعظم براستہ موٹروے اسلام آباد روانہ ہوئے ہیں۔