بیجنگ: وزیراعظم نواز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت پر پوری ٹیم اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے یونس خان اور مصباح الحق کو پاکستان کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
PM tribute to Younis and Misbah on services for Pakistan
وزیراعظم نواز شریف نے بیجنگ سے اپنے بیان میں قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی پر مبارکباد دی اور یونس اور مصباح الحق کو پاکستان کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے ٹیم کی جیت پر انتظامیہ اور کھلاڑیوں کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ریٹائر ہونے والے دونوں لیجنڈز کے عظیم تجربہ سے سیکھنا چاہیئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخ ساز فتح پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی تھی اور کہا تھا کہ یونس اور مصباح جیسی باعزت ریٹائرمنٹ بہت ہی کم کھلاڑیوں کے حصے میں آتی ہے۔