وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کی کارروائی کا کھلے دل سے خیرمقدم کیا ہے اورکہا کہ حکومت کی نیک نیتی پر مبنی تمام کوششیں سبوتاژکی گئیں، پاناماپیپرز کی شفاف تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آئین کی پاسداری ، قانون کی حکمرانی اورمکمل شفافیت پر یقین رکھتے ہیں، یہ بھی کہاکہ عوامی عدالت مسلسل ہمارے حق میں فیصلے سنار ہی ہے ، بہتر ہوگا عدالت کے فیصلے کا بھی انتظار کرلیا جائے ۔
وزیراعظم نے کہا کہقومی اسمبلی کے ایوان میں بھی تفصیلی موقف پیش کیا، سپریم کورٹ کے نکات کی روشنی میں حکومت نے متفقہ ٹی او آر کمیٹی بنائی، پارلیمنٹ میں واضح برتری کے باوجوداپوزیشن کونمائندگی دی۔