جدہ: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صرف تحریک انصاف پر ہی کڑی نگاہ نہ رکھیں بلکہ اپنے ہی شہر ایبٹ آباد میں نون لیگ ممبران اسمبلی کو بھی انتحابی جلسوں میں تقریریں کرنے سے روکیں۔
انہوں نے ایبٹ آباد سے رکن اسمبلی اورنگ زیب نلوٹھہ کے بارے میں ایک بیان میں کہا کہ وہ ابھی تھوڑی دیر پہلے موضع منڈڑیاں یونین کونسل لنگڑیال ایبٹ آباد میں نون لیگی امیدوار کی انتحابی مہم میں خطاب کرتے پائے گئے ہیں۔انجینئر افتخار چودھری نے کہا انشاء اللہ ٣٠ مئی کو انہیں حلقے کے عوام ریڈ کارڈ دکھا کر ثابت کریں گے کہ لوگ عمران خان کی دعوت کو کس قدر پسند کرتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہزارہ کے عوام نواز شریفی ایجینڈے سے بخوبی واقف ہیں اور انہیں علم ہے کہ نواز شریف نے صرف اقتتدار کی خاطر ہزارے والوں کو دھوکہ دیا ہے۔انہوں نے اخباری بیان میں عوام سے اپیل کی کہ کوئی بھی رکن اسمبلی اگر انتحابی مہم میں پایا جائے تو پارٹی کے دفاتر میں اس کی اطلاع کی جائے۔ انجینئر افتخار چودھری نے کہا ابھی دوروز پہلے الیکش کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ہزارہ کے دورے سے منع کیا گیا ہے لیکن لیگی اراکین اسمبلی غیر قانونی حرکتوں سے باز نہیں آ رہے۔