نواز لیگ نے عمران خان کے فیصلے کو یوٹرن قرار دے دیا ہے، پیپلز پارٹی نے کپتان کو یوٹرن خان کہہ دیا، جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ملک سے کرپشن ختم ہونی چاہئے، مسلم لیگ ق نے بھی فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
لاہور: عمران خان کے بڑے فیصلے پر سیاسی جماعتوں نے ردعمل کا اظہا ر کیا ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کہتے ہیں، سڑکوں پر یو ٹرن کی علامت ہٹا کر عمران خان کی تصویر لگا دی جائے، دھرنے کا فیصلہ اپنی موت آپ مر گیا۔
ادھر آصفہ بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کو یو ٹرن خان قرار دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ کہتے ہیں کہ عمران خان جلدی میں فیصلہ کرتے ہیں، پھر انہیں فیصلہ واپس لینا پڑتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ قوم کو لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے۔
عمران خان کے فیصلے پر مسلم لیگ ق نے بھی حیرت کا اظہار کیا ہے۔ قاف لیگ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ان سے بھی مشاورت نہیں کی۔