دبئی: چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے سندھ کے نئے گورنر کی تقرری کے معاملے میں پیپلز پارٹی یا ڈاکٹر عشرت العباد سے رسمی بات بھی نہیں کی کیونکہ وہ ملک میں اپنی بادشاہت شریفستان کا تحفظ چاہتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بزرگوں کی عزت کرے والے لوگ ہیں جسٹس(ر) سعید الزمان صدیقی کی عمر ان کی قوت ہے جو ان کی دانش کا اظہار بھی ہے۔
چئیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نئے گورنر سندھ کی تعیناتی کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کو فون کرنے کی زحمت تک نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کی مشاورت کی گئی حکومت صرف اپنی بادشاہتبچانےمیں سرگرم ہے۔