لاہور : حلقہ این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نواز نے اپنے امیدوار سردار ایاز صادق کی انتخابی مہم خصوصی طور پر چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تین رکنی ٹیم انتخابی مہم کی نگرانی کرے گی۔ ٹیم میں مسلم لیگ نواز کے رہنما دانیال عزیز، طلال چودھری اور محمد زبیر شامل ہیں۔
تینوں رہنما آج شام سردار ایاز صادق کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔