اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کو اپنی قیادت بدلنے کی ضرورت ہے نہ کہ وکیل۔
PML-N change their leadership instead of lawyer, Fawad Choudhry
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ کیس کی کارروائی جلد مکمل ہوگی کیونکہ عدالت نے واضح کیا کہ اب مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی جب کہ عدالت سےدرخواست کی ہے کہ وزیراعظم کو نااہل قراردیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پراپرٹی پاکستانی قوم کی امانت ہے اور قوم کا پیسا واپس ملنا چاہیے جب کہ ن لیگ چاہتی ہے کہ عدالتی کارروائی سے لوگ بے خبررہیں لیکن اب کوئی کارروائی خفیہ نہیں رہے گی۔