سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن سرائے عالمگیرکے رہنما ملک تو قیر یعقوب عرف ٹیپو نے اپنے بیان میں کہاہے کہ دوسری سیاسی جماعت ہمیشہ تبدیلی کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششیں کرتی رہی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن حکومت میں ہویا اپوزیشن میں ہمیشہ مثبت سیاست کی علمبردار رہی ہے میاں برادران کے ویثرن کے مطابق کوئی بھی تبدیلی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک انسان کا اندر تبدیل نہ ہو اور تبدیلی کہ لہر کو ابھارنے کے لیے معاشی طور پرمظبوط ہونا ازمی امر ہے آج ن لیگ کی کامیاب حکمت عملی سے پاکستان کے چاروں صوبوں میں معاشی استحکام کے لیے مستقل بنیادوں پر کام شروع ہوچکاہے اور چین کے تعاون سے اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کا مرحلہ جاری ہے جبکہ کرپشن کے خاتمے سمیت ماضی کی حکومتوں کی نا اہلی کی وجہ سے عوام کو ملنے والی پریشانیوں کے ازالے کے لیے دن رات کام کر رہو رہا ہے انشااللہ مسلم لیگ ن کی حکومت بہت جلد عوام کو معاشی استحکام،اوربدمعاشی سے پاک پاکستان دے گی۔