پارٹی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل صبح 9 سے 10 بجے تک ہو گی
لاہور: مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی آج وصول کیے جا رہے ہیں ، کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد اٹھارہ اکتوبر کو پولنگ کا عمل کل گیارہ بجے شروع ہو گا ۔
چیئرمین ن لیگ الیکشن کمیشن چودھری جعفر اقبال کاغذات نامزدگی صبح دس سے شام چار بجے تک وصول کرینگے ۔ پارٹی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل صبح 9 سے 10 بجے تک ہو گی جبکہ پارٹی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت اٹھارہ اکتوبر کو ہی گیارہ بجے شروع ہو گا ۔ ن لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس کل کنونشن سینٹر میں ہو گا ۔ 1950 اراکین پر مشتمل جنرل کونسل مرکزی عہدیداروں کا انتخاب کرے گی ۔ مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کا انتخاب 4 سال کے لئے کیا جائے گا ۔