پیرس(ایس ایم حسنین) محترمہ سلطانہ اصغر،صدر پاکستان مسلم لیگ ن (ویمن ونگ) ،فرانس نے یس اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے والے خوابیدہ لوگ ہیں جو کہ ابھی تک جاگتی آنکھوں طاقتور ترین جمہوری طاقت سے الجھنے کے خواب دیکےھرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کی مسلّم قوت ہے ، اور پاکستان کی خالق جماعت ہے اور اس کی ترقی کے لئے تمام کارکن ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔ جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی۔ یہ لوگ تھک ہار کر آخر ہم سے ہی مدد کی بھیک مانگیں گے۔