سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) ن لیگی راہنماوں کے پاس ملکی بحرانوں کو کنٹرول کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی صدر تحریک انصاف و امیدوار NA107چوہدری محمد الیاس نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنان و معززین علاقہ سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران ٹائم پاس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں ان کی گزشتہ کارکردگی دیکھی جائے تو ملک و قوم کو معاشی نقصا ن پہنچانے کے سوا کچھ نہیں حکومت بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پرعوام سے ہر روز جھوٹ بولتی ہے اب عوام بھی ان کی باتوں سے اکتا چکے ہیں اور پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہے ہیں مگر عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہمیں نظام کی تبدیل کرناہے جو کام حکومت نہیں کرسکی انشااللہ قائد عمران خان کی زیر قیادرت ہم کریں گے اور ملکی نظام میں امیر اور غریب کے فرق کو ختم کر کے مرتے دم تک عوام کی بے لوث خدمت جاری رکھیں گے۔