counter easy hit

نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس، وزیراعظم کی شرکت

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شرکت کی۔

PML-N meeting chaired by Nawaz Sharif, Prime Minister's participationاسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ شرکا نے نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی منیر ہاؤس پہنچے جہاں میاں نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی گئی۔ مشاورتی اجلاس میں مریم نواز، آصف کرمانی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ ایک انگریزی اخبار کو انٹرویو میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف نے کہا تھا کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کوقتل کردینا قابل قبول نہیں، عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں جنھیں غیرریاستی عناصر کہا جاتا ہے، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انھیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کردیں۔